امریکا میں سمندری طوفان سیلی نے تباہی مچادی

0
سمندری طوفان ’سیلی‘ نے امریکی ریاستوں فلوریڈا اور الاباما کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی،طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بدترین سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان علاقوں میں ایک سو پانچ میل فی گھنٹہ ہواؤں کی رفتار کے ساتھ کیٹگری ٹو شدت کے طوفان سے امریکی ریاست فلوریڈا اور الباما میں آندھی اور طوفان کے سبب 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں،بعض مقامات پر پانچ،پانچ فٹ پانی کھڑا ہونے کے سبب لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
طوفان سیلی نے امریکا کی ریاست فلوریڈا اور الباما کے کئی علاقوں میں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ پنساکولا میں بعض مقامات پر پانی کئی فٹ تک کھڑا ہے۔جہاں ایک پل کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔الباما میں ایک سو تیس کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی آندھی کے سبب درخت اکھڑ گئے اور سڑکیں کئی فُٹ پانی میں ڈوبنے سے ٹریفک کی روانی بھی معطل ہوگئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے ساحل سے خطرناک سیلی نامی طوفان کے ٹکرانے کی پیش گوئی پر ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکرٹری جوڈ ڈیری نے ٹوئٹ کے ذریعے کیا،انہوں نے کہا کہ امریکی ساحل پر لوگوں کو طوفانی سیلی بچانے کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔حکام نے متاثرہ علاقے کے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات نے طوفان کے زیرِاثر تین فٹ تک بارش ہونے کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: