بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران جانور بھی بے حال

0
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کرونا نے جہاں انسانوں کو اپنے جکڑا ہوا ہے وہیں پر جانور بھی بے حال ہو کر رہ گئے ہیں،ایسی ایک مثال بھارت سے آئی ہے جہاں پر وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے متاثر ہونے والے بندروں نے تھانے کا گھیراؤ کر کے اپنا مطالبہ منوا لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے ضلع لکیم پور کھیری میں بھوکے بندروں نے تھانے کا گھیراؤ کیا جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے انہیں کھانا فراہم کیا۔انٹرنیٹ پر بھوکے بندروں کو کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے پولیس کے کردار کو سراہا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھوک سے نڈھال بندر ایک دوسرے سے کھانا چھین پر اپنا پیٹ بھرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ چند روز قبل میں گھر واپس جارہا تھا تو راستے میں بھوکے بندروں کو دیکھا،مجھے اُن پر رحم آگیا جس کے بعد میں نے انہیں روزانہ کھانا ڈالنے کا فیصلہ کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: