مودی سرکار۔۔۔۔ نام نہاد جمہوریت کی عملبردار

لاکھوں خواتین دوسروں کواقلیتوں کے حقوق کادرس دینے والی نام نہاد جمہوریت کی عملبردار مودی سرکار کیخلاف میدان میں آگئیں اور صنفی عدم مساوات کے خلاف 620 کلومیٹر طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر بھارتی حکومت کا چہرہ بے نقاب کرڈالا،،یہ احتجاج ریاست کیرالہ میں قائم سبریمالا مندر میں خواتین کے داخلے پر پابندی کےخلاف کیاگیا ۔منتظمین کادعویٰ ہےکہ پچاس لاکھ کے قریب خواتین نے احتجاج میں حصہ لیا

دوسری جانب انتہا پسندوں کے احتجاج کے باوجود بھارتی ریاست کیرالہ میں صرف دو خواتین کو پولیس کی نگرانی میں سبریمالا مندر میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔ سیاہ لباس میں ملبوس خواتین رات گئے پولیس کی نگرانی میں سبریمالا مندر پہنچیں جہاں انہوں نے عبادت کی۔

گزشتہ سال ماہ ستمبر میں بھارتی سپریم کورٹ نے50 سال سے کم عمر خواتین کے مندروں میں داخلے پرعائد خودساختہ پابندی کے خلاف فیصلہ دیا تھا لیکن عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود انتہا پسندوں نے مندر میں خواتین کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے جس کے بعد کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے پولیس کو احکامات دیئے ہیں کہ وہ مندر آنے والی خواتین کوتحفظ فراہم کرے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.