ہانگ کانگ ائیر پورٹ پر مظاہرین کے داخلے پر پابندی

مظاہرین کے ٹرمینل بلڈنگ میں گھسنے کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں جب کہ ائیرپورٹ پر پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں تاہم عدالتی حکم کے نتیجے میں ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے البتہ کچھ پروازیں تاحال منسوخ اور تاخیر کا بھی شکار ہیں۔ ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہےکہ انہوں نے مظاہرین کے خاص مقامات پر داخلے پر پابندی کیلئے عدالت سے حکم امتناع حاصل کیا۔ائیرپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ائیرپورٹ کے اندر یا حکام کی جانب سے مختص کی گئی جگہ پر کسی بھی احتجاج میں شرکت سے باز رکھا جائے گا۔ ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے 10 ہفتوں سے جاری ہیں اور گزشتہ ہفتے مظاہرین نے ائیرپورٹ پراحتجاج شروع کیا۔ گزشتہ روز ائیرپورٹ پر دھرنا دینے والے مظاہرین نے مسافروں کو پروازوں تک جانے سے روکنے کی بھی کوششیں کی۔ مظاہرین کی جانب سے مسافروں کو روکنے پر پولیس نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا جس سے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ہانگ کانگ میں ملزمان کی چین کو حوالگی کے متنازع سرکاری بل پر مظاہرے شروع ہوئے تھے تاہم حکومت کی جانب سے بل کو معطل کیا جاچکا ہے لیکن جمہوریت کے حامی مظاہرین اب حکومت سے مزید مطالبات کررہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.