ہانگ کانگ میں احتجاج کے حق میں عوامی ریفرنڈم

0
ہانگ کانگ میں گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 70 فیصد رہا جو ہانگ کانگ میں ہونے والے انتخابات میں سب سے زیادہ ہے ،،، ضلع کونسل کی چار سو باون نشستوں میں سے 90 فیصد پر جمہوریت پسندوں نے کامیابی حاصل کی جبکہ چینی حکومت کےحامی بڑے بڑے رہنماؤں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انتخابی نتائج کا اعلان سرکاری سطح پر ووٹوں کی گنتی کے عمل کے بعد الیکشن حکام کی جانب سے کیا گیا۔ بلدیاتی انتخابات میں واضح کامیابی کے بعد جمہوریت پسندوں کو 18 میں سے 17 اضلاع پر اختیار حاصل ہوگیا۔انتخابات کے نتیجے سے چین کی پریشانی مزید بڑھ گئی اور ہانگ کانگ میں 6 ماہ سے جاری عوامی احتجاج کو مزید تیزی آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا،،،اس صورتحال کے پیش نظر بیجنگ حکومت نے ہانگ کانگ میں نئی حکمت پر غور شروع کردیا

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: