ورلڈ کپ ہاکی :گروپ میچز میں پاکستان کو ہالینڈسے شکست

ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستان ٹیم نے گروپ میچز میں اپنا آخری میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلا جس میں ا سے 1-5 سے شکست ہوگئی۔ ہالینڈنےپورےکھیل میں پاکستان کواپنادفاع کرنےپرہی مجبورکئےرکھا،ڈچ کھلاڑیوں نےگول پوسٹ پرہرجانب سےحملہ کیاجس کانتیجہ 5گولوں کی صورت میں نکلا،گرین شرٹس صرف ایک گول ہی کرسکی،جوعمربھٹہ نےکیا۔گروپ میچز کےاختتام پر ڈچ ٹیم نے 6 پوائنٹس حاصل کرلیے جبکہ گرین شرٹس کا صرف ایک پوائنٹ ہے۔ایونٹ میں ملائیشیا سے گول اوسط بہترہونےکےسبب پاکستان نےاگلےمرحلےکیلئےکوالیفائی کرلیا۔ گیارہ دسمبرکوپاکستانی ٹیم کاٹاکرابیلجیئم سےہوگا،جیتنےوالی ٹیم جرمنی سےکوارٹرفائنل کھیلےگی۔ورلڈ کپ میں 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.