مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئےبھارت سےہندویاتریوں کی لاہورآمد

پاکستان کےپڑوسی ملک بھارت سے139ہندویاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئےواہگہ بارڈرکےراستےلاہورپہنچے،،ہندویاتری چکوال میں کٹاس راج مندرکی پوجاکرینگے،متروکہ وقف املاک بورڈکےحکام نےہندویاتریوں کالاہورپہنچنےپراستقبال کیا

بھارت سے آئےیاتریوں کی بڑی تعدادپہلی بارپاکستان آئی ہے،یاتریوں کاکہناتھاکہ بھارت میں پاکستان کےبارےمیں جوسناتھاپاک سرزمین کواس کےبرعکس پایا

ہندویاتریوں کی دوپہرکےکھانےمیں مختلف انواع واقسام کےکھانوں سےتواضع کی گئی ،جن میں زردہ ،سبزی،دال اوردیگرڈشزشامل تھیں

یاتریوں کےسربراہ نےبہترین انتظامات پرپاکستانی حکومت کاشکریہ اداکرتےہوئےامیدکااظہارکیاکہ دونوں ممالک کےدرمیان امن کی فضاءایسےہی قائم رہےگی

ہندویاتری اپنےسات روزہ قیام کےدوران کرشنامندرلاہوربھی جائیں گےجبکہ لاہورکی سیربھی کرینگے،جس کےبعدوہ 15دسمبرکوواپس بھارت روانہ ہوجائیں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.