سابق امریکی وزیر خارجہ کی ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید

0
سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو کرونا کے شکار ہو کر مرنے والے ایک لاکھ امریکیوں سے کوئی ہمدردی نہیں کیونکہ وہ اپنے علاوہ کسی کے لیے کچھ بھی محسوس نہیں کرتے۔ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے کرونا سے نمٹنے کے لیے ہر وہ غلطی کی جو کی جاسکتی تھی، اگر اہلیت اور وفاقی قیادت ہوتی تو کرونا سے اتنے زیادہ لوگ نہ مرتے۔
اس سے قبل سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے کرونا کو چینی وائرس قرار دینے کے بیان پربھیصدر ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کاکہنا تھا کہ ٹرمپ نے وائرس کی روک تھام میں اپنی بدانتظامی کو چھپانے کے لئےیہ بیان دیا۔
ہلیری کلنٹن کاکہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے اس بیان کا مقصد لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،کیونکہ انہوں نے وقت پرکرونا وائرس کے بحران پر توجہ نہیں دی ، وسیع پیمانے پر جانچ پڑتال فراہم کرنے میں ناکام ہوئے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: