یورپ برف میں ڈھک گیا ،،، ریڈ الرٹ جاری

قطب شمالی سے اٹھنےوالی یخ بستہ ہواؤں کے نتیجے میں یورپ برف سے ڈھک گیا ، آسٹریا اور جرمنی کے سرحدی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، چند گھنٹوں میں کئی کئی فٹ برف پڑنے سے نظام زندگی مفلوج اور لوگ محصور ہوکر رہ گئے، برفانی تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے
جرمن شہر’برک ٹیس گاڈن‘ میں کئی روز کی برفباری کے بعد ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، فوجی گاڑیوں میں برف میں گھرے عوام کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی گئیں جبکہ فوجی نجی و سرکاری عمارتوں اور سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔

پولینڈ، ناروے، چیک ری پبلک اور سلواکیہ میں بھی برفباری کے باعث مشکلات کا سامنا ، یونان کے بعض حصوں میں درجہ حرارت منفی23 ڈگری تک گرگیا،ترکی میں بحیرہ روم کے ساتھ واقع شہر میں ہر شے برف سے ڈھک گئی اور لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہوگیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.