فرانس میں شدید گرمی کی لہر جاری

ایشیائی ممالک کے بعد فرانس بھی شدید گرمی کے شکنجے میں آگیا،،،فرانس میں جاری شدیدگرمی کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا جبکہ مڈل لیول پر ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔فرانس کے متعدد شہروں میں گرمی اور حبس کا یہ حال ہے کہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے9 افراد بے ہو ش ہوگئے، جنہیں امدادی ٹیموں نے ہسپتال پہنچادیاگیا۔شدید گرمی کے باعث لوگوں کے پالتو جانور بھی شدید متاثر ہوئے،،،فرانس کی اعلیٰ عدالت نے بے گھر افراد کے کیمپوں میں فوری طور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ امدادی ٹیموں نے ریٹائرڈ افراد کے گھروں کی دیکھ بھال شروع کردی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.