کرونا کے نصف کیسوں کا تعلق دنیا کے صرف 3 ممالک سے ہے، ڈاکٹر ٹیڈروس

0
سربراہ ڈبلیو ایچ اوڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ کچھ ممالک میں نظر آرہا ہے،کرونا کے مجموعی کیسوں میں سے تین چوتھائی کیس دنیا کے 10 ممالک میں ہیں جبکہ کورونا کے نصف کیسوں کا تعلق صرف 3 ممالک سے ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں کیسوں میں کمی ہو رہی ہے ان ممالک کو اب بھی احتیاط میں کمی نہیں کرنی چاہیے۔اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ہوسکتا ہے کرونا وائرس کی وبا شاید کبھی ختم نہ ہوسکے اور دنیا بھر کے لوگوں کو اس وبا کے ساتھ زندگی گزارنے کا طریقہ سیکھنا پڑے گا اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ پابندیوں میں نرمی سے اس وائرس کی دوسری لہر نہیں پھیلے گی‘۔سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ وائرس سے لوگوں میں بہتری بھی دیکھنے میں آرہی وہیں کچھ مزید بدترین ہورہے جو ان افراد پر بھی حملہ کررہے جو اس مشکل وقت میں ان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ‘وسیع پیمانے پر کوششیں کی جائیں تو اس وبا سے نمٹنے کے طریقوں پر دنیا کو کچھ کنٹرول حاصل ہو سکتا ہے’۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: