عالمی معیشت اب بھی مشکلات کا شکار ہے،سربراہ آئی ایم ایف

0
جی ٹوئنٹی ملکوں کے وزرائے خزانہ کے نام ایک پیغام میں آئی ایم ایف چیف کرسٹالینا جورجیوا نے کہا کہ کرونا کی دوسری بڑی عالمی لہر مزید رکاوٹوں کا باعث بن سکتی ہے،کروناوبا سے غربت اور عدم مساوات میں اضافے کا خدشہ ہے۔جی 20 ممالک کے نام ایک پیغام میں کرسٹالینا جورجیوا نے کہا کہ عالمی معیشت اب بھی چیلنجز کی زد میں ہے جس میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کا امکان بھی ہے۔انھوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اپنے امدادی پروگرام جاری رکھیں،انہوں نے مزید کہا کہ جی 20 ممالک کی جانب سے 11 کھرب ڈالر کے پیکج نے بدترین نتائج سے محفوظ رکھا۔انہوں نے کہا کہ تمام ملک عام افراد،محنت کشوں اور مزدوروں کے لیے معاشی سپورٹ پروگرام جاری رکھیں۔کرونا وائرس کے سبب دنیا کو جہاں جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے وہاں لاک ڈاون کے سبب عالمی معیشت بھی زوال کا شکار ہوئی ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے دنیا کی معیشت 3 فیصد سکڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہےجو 1930 کے مالیاتی خسارے سے بھی زیادہ نقصان دہ ثابت ہو گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: