قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار عہدے سے مستعفی

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار کا اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فیڈریشن حکام کو صرف ورلڈکپ میں دستیابی سے متعلق پہلے ہی بتادیا تھا،حسن سردار نے ورلڈ کپ کے لیے ذمہ داری سنبھالنے کا کہا تھا۔توقیر ڈار نے کہا کہ ورلڈکپ پر جانے سے پہلے جب ہم بھیک مانگ رہے تھے تو اس وقت حکومت نے نہیں پوچھا،ہاکی سے متعلق حکومتی رویئے سے خوش نہیں ہیں۔ اگر ہاکی پر توجہ نہیں دینا تو اس کو بند کردیا جائے،اس سے کم از کم ہاکی کا یادگارماضی لوگوں کی نظروں میں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق اولمپئنز نے ہاکی فیڈریشن کو جاب سینٹر بنا رکھا ہے، ہاکی کی موجودہ صورت حال کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.