کینیا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

افریقی ملک کینیا میں حالیہ طوفانی بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی جبکہ مٹی کے تودے گرنے کے مختلف واقعات میں درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار گئےجبکہ کئی شہری سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد بھی درجنوں میں بتائی جاتی ہے۔ویسٹ پوکوٹ کے علاقے میں دو روز پہلے بارش کاسلسلہ شروع ہوا اورمسلسل ہونے والی شدید بارش کے باعث متعدد علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے جانی اور مالی نقصان ہوا جبکہ چار پُل سیلابی ریلے میں بہہ گئے اس کے علاوہ کئی مقامات پر سڑکیں اور پُل ٹوٹ گئے۔رابطہ سڑکیں ٹوٹنے کی وجہ سے ریسکیو حکام کو امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے،،،اس صورتحال کے پیش نظرحکومت نے متاثرین کی امداد کے لئے ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کرلی ہیں ۔ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب مشرقی افریقہ میں اس سال معمول سے کہیں زیادہ بارشوں کے سبب کم از کم ایک ملین افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.