ٹرمپ نےعالمی جوہری معاہدے سےدستبردار ہوکرنامعقول غلطی کی،حسن روحانی

0
عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق ایرانی صدرحسن روحانی نےاپنے امریکی ہم مںصب کی پالیسی کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیساتھ عالمی قوتوں کے جوہری معاہدے کی توثیق سے انکار کرتے ہوئے معاہدے سے دستبردارہوکرایک ایسی غلطی کی جسے کسی بھی طرح معقول فیصلہ نہیں کہا جا سکتا
ایرانی صدرنےمزید کہا کہ اگرامریکا دوبارہ جوہری معاہدے کاحصہ بننا چاہتا ہےتوپہلےایران پرعائد تمام اقتصادی پابندیاں اٹھائےاورایرانی کمپنیوں کوآزادانہ تجارت کا موقع فراہم کرے،پابندیاں ہٹانےسےپہلےامریکا سے مذاکرات کا امکان نہیں۔صدر حسن روحانی نے امریکا کومتنبہ کرتے ہوئےکہا کہ اگراسلحے کی خریدوفروخت کے حوالے سےایران پرعائد پابندی میں توسیع کی جاتی ہےتوایران چپ نہیں بیٹھےگا،امریکا کوسخت ردعمل کے لیےتیاررہنا چاہیئے
امریکا نے 2018 میں ایران اورعالمی طاقتوں کےمابین ہونے والے جوہری معاہدے سے الگ ہوکرایران پر شدید اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں،اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی کی معیاد ختم ہونے کو ہے اور امریکا کو اس کی توسیع یا پابندی ہٹانےکا فیصلہ کرنا ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: