حمزہ شہبازکی نومولود بیٹی دل کے مرض میں مبتلا

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے بیٹی کی طبیعت ناساز ہونے پر بیرون ملک مزید 15 روز قیام کا فیصلہ کیاہے جبکہ لندن میں قیام میں توسیع سے متعلق ہائیکورٹ میں درخواست دے دی۔ درخواست حمزہ شہبازکے وکیل اعظم نذیرتارڑنے دائرکی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہبازکی بیٹی کی لندن میں ہارٹ سرجری ہے،بیٹی کی طبیعت ٹھیک ہوتے ہی حمزہ شہباز واپس آجائیں گے۔
گزشتہ دنوں حمزہ شہباز کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی جو پیدائشی طور پردل کے مرض میں مبتلا ہے جس کے باعث اسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ ڈاکٹروں نےبچی کی زندگی بچانے کیلئے فوری آپریشن تجویز کیا ہے ۔ حمزہ شہباز نے 27 نومبر کو لندن جانا تھا تاہم ان کا نام ای سی ایل میں شامل تھا اس لئےوہ 3 فروری کو لندن پہنچے جبکہ انہیں 13 فروری تک لندن میں رہنے کی اجازت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.