فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نےسرگرمیاں تیزکردیں

0
عرب ممالک اور اسرائیل کی بڑھتی ہوئی قربت کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ 27 برس بعد لبنان پہنچے اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے فلسطین نے خود مختاری تک مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ اسماعیل ہانیہ اور حسن نصراللہ نے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے پر عرب ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔حماس کے سربراہ نے جنوبی لبنان میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپوں کا بھی دورہ کیا جہاں ان کر پرتپاک استقبال کیا۔ مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ فلسطین اپنی سرزمین اور بیت المقدس کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔تین دن قبل بیروت میں تمام فلسطینی تنظیموں کا اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں فلسطین کے صدر محمود عباس نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، اجلاس میں فلسطین کی تمام سیاسی اور عسکری تنظیموں نے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے پر اتفاق کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: