مناسکِ حج کاکرونا سےبچاؤ کےحفاظتی اقدامات کےساتھ آغاز

0
مکہ مکرمہ میں کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ مناسکِ حج کا آغاز کر دیا گیا ۔ عازمین حج نے قرنطینہ ختم کر کے احرام کی حالت میں طواف کیا۔مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے مخصوص نشان لگائے گئے ہیں جبکہ عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے۔حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا۔ یومِ عرفہ کے لیے مسجد نمرہ میں بھی عازمین کے لیے مخصوص نشان لگائےگئے ہیں۔کرونا وائرس کے پیش نظر اس سال صرف 10 ہزار عزام کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا ہے۔ ان میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فی صد ہے اور 30 فی صد سعودی شہری ہیں۔
‏لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: