حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے عازمین حج مکہ المکرمہ پہنچنے لگے

0
عازمین حج مدینہ منورہ، ریاض، تبوک اور جازان سے مکہ المکرمہ پہنچے۔ حجاج کرام منی روانگی سے قبل مکہ مکرمہ میں 8 ذی الحج تک قرنطینہ میں رہیں گے۔وزارت حج و عمرہ کی ہدایت پر عازمین کے استقبال کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب حجازِ مقدسہ کے انتظامات پر نظر رکھنے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ہرسال کی طرح امسال بھی خانہ کعبہ کے لیے نیا غلاف تیار کرلیا جو 9 ذی الحج بروز جمعرات کو تبدیل کیا جائے گا۔رواں سال غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ کی زیرنگرانی انجام دیا جائے گا جبکہ اُس سے قبل خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا۔کسوہ کی دیکھ بحال کے حوالے سے تشکیل کردہ سرکاری کمیٹی نے رواں سال تیار ہونے والے خانہ کعبہ کے غلاف کا تفصیلی جائزہ لیا اور اُس پر نقش قرانی آیات، سنہری پٹی کو دیکھ کر اسے تیاری کے اعتبار سے مکمل قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی میں 160 ماہر کارکنان حصہ لیں گے،کرونا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل بھی کیا جائے گا۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے نگرانِ امور شیخ عبدالرحمان السددیس کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اسلام ، مسلمانوں اور مقامات مقدسہ کی خدمت کے جذبے سے ہمہ تن سرشار رہتی ہے، رواں سال حج سیزن کے دوران حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت اور آرام پہنچانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اور کارکنان مصروف عمل ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: