لاہورایئرپورٹ سے پہلی نجی حج پروازحجازمقدس پہنچ گئی

پاکستان سے پہلی نجی حج پرواز صبح چار بج کر 45منٹ پر 216 عازمین کو لے کر لاہور ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔ صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن نے ائیرپورٹ پر عازمین کو رخصت کیا،ڈائریکٹر حج بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عازمین کو الوداع کہنے آنا میری خوش قسمتی ہے،حج پر جانے والے تمام عازمین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے تمام معاملات پورے کرلئے ہیں اور حجاج کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔لاہورایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی حج پرواز اپنے مقررہ وقت پر مدینہ منورہ پہنچ گئی،جہاں سے عازمین کو ان کے ہوٹلوں کو روانہ کردیاگیاادھر سرکاری حج سکیم کےتحت پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن کل سے شروع ہوگا،کراچی، اسلام آباد، پشاور اور لاہور سے اڑان بھرنے والی 4پروازوں سے ایک ہزار 300 عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔ قبل از حج آپریشن میں 300پروازوں کے ذریعے 78 ہزار عازمین کوسعودیہ لے جایا جائے گا۔ قبل از حج آپریشن 5 اگست کو مکمل ہو گا، بعد از حج آپریشن 17 اگست سے شروع ہوکر 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.