پاک سعودیہ مذاکرات کامیاب،حاجیوں کی پاکستان میں امیگریشن کی منظوری

0

سعودی وزارت داخلہ اورامیگریشن حکام کی منظوری کے بعد رواں سال حج آپریشن کے دوران اسلام آباد سے جانے والے حجاج اکرام کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہی امیگریشن کلیئرنس دی جائے گی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر حاجیوں کی امیگریشن کیلیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پہلے مرحلے میں صرف اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہی حاجیوں کی امیگریشن کی جا ئے گی۔ حاجیوں کی امیگریشن کیلیے 10 خصوصی کاونٹرز مختص کیے جائیں گے جہاں پر ایف آئی اے اور سعودی امیگریشن کا عملہ تعینات ہو گا۔ سعودی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کا 30 رکنی وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا۔اسلام آباد ایئرپورٹ پرامیگریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ سعودی اور پاکستانی امیگریشن حکام مشترکہ طور پرحاجیوں کی امیگریشن کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ابتدائی طور پراسلام آباد ایئر پورٹ پر20 ہزار حجاج اکرام کی امیگریشن کی جائے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: