حج کے انتظامات مکمل کرلئے گئے

0
حج سیکیورٹی فورس کمانڈر کا کہنا ہےکہ سعودی حکومت اور انتظامیہ نے حج کی تمام تیار یاں مکمل کرلی ہیں، مکہ کے اطراف تمام چیک پوسٹ فعال کردی گئی ہیں اور ضرورت پڑنے پر بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن یا بعض شاہراہوں کو بند کیا جاسکے گا۔سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہےکہ حج اجازت نامہ کے بغیرجانے والی ٹرانسپورٹ کمپنی پر جرمانہ ہوگا جبکہ گزشتہ روز سے منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں داخلے پرپابندی عائد کردی گئی ہے اور فریضہ حج کے دوران سعودی یا غیرملکیوں کو بغیراجازت حج مقامات پر جانےکی اجازت نہیں ہوگی۔عالمگیر وبا کرونا وائرس کی وجہ سے اس بار سعودی حکومت نے حج کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مختلف ملکوں کے شہری محدود تعداد میں حج ادا کریں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: