بس بہت ہوگیا،،،حکومت نے بھی آستینیں چڑھا لیں

اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پر حزب اختلاف کی تمام جماعتیں سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اوربیروزگاری کے ایشو پرعوام کو سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کیا ہے ،،اس سلسلے میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں میں رابطے ہوئے ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔دوسری جانب حکومت نے بھی اپوزیشن کی احتجاجی تحریک سے نمٹنے کا پلان بنا لیا ہے اور اپوزیشن کوپارلیمنٹ کے اندراورباہربھرپور جواب دینے کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے پارلیمانی سیاست میں بھی فرنٹ فٹ پر آنے کا عندیہ دیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان باقاعدگی سے پارلیمنٹ سیشن میں شرکت کریں گے اور وہ بجٹ سیشن کے دوران اپنے چیمبر میں بیٹھیں گے اور باقاعدگی سے پارلیمنٹ کے سیشن میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم اپنے چیمبرمیں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.