پی ٹی آئی حکومت 21 ماہ بعد بھی نئی تجارتی پالیسی لانےمیں ناکام ہوگئی

0
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے پہلے مالی سال برآمدات میں ایک فیصد اور رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دروان 3.92 فیصد کمی کے باوجود نئی تجارتی پالیسی نہ لائی جاسکی۔اس سےقبل آخری تین سالہ تجارتی پالیسی لیگی حکومت کے دور میں 2015 میں متعارف کی گئی تھی۔وزارت تجارت حکام کے مطابق نئی پانچ سالہ تجارتی پالیسی آخری مرحلے میں ہے،پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا گیا جوجلد منظوری کیلئے ای سی سی میں پیش کیا جائےگا ای سی سی کی منظوری کےبعد پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔حکام کےمطابق نئی تجارتی پالیسی میں تمام سٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لیا گیا ہےنئی تجارتی پالیسی کےتحت 2025 تک برآمدات کو 46 ارب ڈالر ک لیکرجانےکاپلان تیارکیا گیا ہے
حکام کے مطابق مجوزہ پالیسی کےتحت 2020-21 میں برآمدات 26 ارب ڈالرز,2021-22 میں 31 ارب ڈالرز,2022-23 میں 35 ارب ڈالرز، 2023-24 میں 40 ارب ڈالرزاور 2024-25 تک 46 ارب ڈالرز تک سالانہ لے جانے کا پلان ہے۔نئی تجارتی پالیسی کی مانیٹرنگ اورجائزہ لینےکیلئےوزیراعظم کی زیرصدارت ایک کمیٹی بھی تشکیل دینےکی تجویزدی گئی ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: