وفاقی حکومت نےپشاورسےطورخم سرحد تک خیبرپاس اکنامک کوریڈورکےقیام کی منظوری دیدی

0

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نےپشاور سےطورخم سرحد تک خیبرپاس اکنامک کوریڈورکے قیام کی منظوری دیدی ہے، تعمیر پر 65 ارب روپے لاگت آئیگی۔ عظیم منصوبہ خطہ میں معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگاانہوں نے کہا کہ منصوبہ 48 کلومیٹر طویل 4 رویہ ایکسپریس وے اورانڈسٹریل زون پر مشتمل ہوگا، منصوبہ ورلڈبینک اور پاکستان کے اشتراک سے مکمل ہوگا، جس سے ایک لاکھ شہریوں کوروزگار کے مواقع ملیں گے، منصوبہ 2024ء میں مکمل ہو گا۔پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ طورخم تا کابل ہائی وے کی تعمیر افغان حکومت کرے گی، منصوبہ جنوبی ایشیاء کو افغانستان کے راستے وسطی ایشیاء سے منسلک کرے گا، سائن آف خیبرپاس اکنامک کوریڈور سے قبائلی اضلاع میں تعمیر وترقی کا نیادور شروع ہوگا۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ خيبر پاس اکنامک کوریڈور علاقے کی ترقی میں سنگ میل کا کردار ادا کرے گا، منصوبہ قبائلی عوام کی خوشحالی کا ضامن اور پاک افغان تعلقات کیلئے فائدہ مند ہو گا، منصوبہ کا اعلان وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال جمرود جلسہ عام میں کیا تھا، وعدے کی تکمیل اور منصوبہ کی منظوری پر قبائلی عوام وزیراعظم کی ممنون ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: