حکومت اور اپوزیشن قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے فارمولے پر رضا مند

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، فروغ نسیم اور علی محمد خان نے حکومتی نمائندگی کی جب کہ اپوزیشن کی جانب سے رانا تنویر، نوید قمر، شزا فاطمہ اور مولانا عبد الواسع سمیت دیگر نے نمائندگی کی۔

اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور چیرمینوں کے ناموں پر مشاورت پر غور کیا گیا اور حکومت و اپوزیشن اراکین نے قائمہ کمیٹیوں کے لیے ایک فارمولے پر اتفاق کیا۔

حکومتی رکن رانا تنویر کے مطابق اپوزیشن اور حکومتی اراکین کو کمیٹیاں ان کی پارٹی ارکان کے تناسب سے ملیں گی، پہلے مرحلے میں 2 کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جن میں پبلک اکاؤنٹس اور قانون و انصاف کی کمیٹیاں شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی نوید قمر کہا کہ 19 کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کا حق ہے، حکومت کہہ رہی ہے کہ اس فارمولے پر نظر ثانی ہوگی، اب دیکھتے ہیں کہ حکومت کیا فارمولا سامنے لے کر آتی ہے۔

پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری کا کہنا ہے کہ جب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پر اتفاق ہوگیا تو دیگر قائمہ کمیٹیاں بھی بہت ضروری تھیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.