حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کا فارمولاطے

0
چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری سےمتعلق ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی،،،اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری سےمتعلق معاملہ بالآخر طے پا گیا۔چیف الیکشن کمشنر و ارکان کی تقرری کے فارمولے کے تحت چیف الیکشن کمشنر حکومت کا تجویز کردہ جبکہ ارکان اپوزیشن کےتجویز کردہ ہوں گے۔ اس فارمولے کے مطابق حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کر لیا جبکہ شاہ محمد جتوئی بلوچستان اور سندھ کیلئے نثاردرانی کے ناموں پر اتفاق ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے لیڈر آف اپوزیشن میاں شہباز شریف کو خط لکھا تھا جس میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نام تجویز کیے تھے۔ وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں 3 سابق وفاقی سیکرٹریوں کے نام چیف الیکشن کمشنر کے لیے تجویز کیے گئے تھے، تجویز کردہ ناموں میں جمیل احمد، فضل عباس، سکندرسلطان راجہ شامل تھے۔وزیراعظم کے خط کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے 3 نام وزیراعظم کو تجویز کیے تھے جن میں ناصرمحمود کھوسہ، اخلاق احمد تارڑ اور عرفان قادر کے نام شامل تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: