گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار

0

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا اور انہوں نے خود اس بات کی تصدیق اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے تصدیقی بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اللہ کریم کی مدد سے میں انشاء اللہ اس کیخلاف جنگ کروں گا۔
انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں زندگی میں ہر طرح کے مشکل حالات سے لڑنا سکھایا، مجھے اس بات کا یقین ہے ہمیں جس کیلئے تیار کیا گیا ، یہ اس کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میری اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس وبا سے لڑنے کی مجھے طاقت عطا کرے ، انشاء اللہ۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کو گزشتہ روز بخار محسوس ہونے پر ان کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو پازیٹو آیا،، عمران اسماعیل نے گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ افطار کیا تھا جس کی وجہ سے اب خاندان کے دیگر افراد کے بھی کرونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: