مخالفین اے پی سیزکرتےرہیں گےاورحکومت آئینی مدت پوری کرلےگی،چودھری سرور

0

گورنر پنجاب چودھری سرور سے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیر سٹر سلطان محمود اور وفود نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا 2023 تک ہم کہیں جانیوالے نہیں، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے آئینی مدت پوری کی، ہمارا بھی حق ہے، وزیرا عظم عمران خان احتجاج کی دھمکیوں سے بلیک میل ہونیوالے نہیں، سیاسی مخالفین کو احتجاج نہیں، عام انتخابات کا انتظار کر نا چاہیے۔
گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ موٹروے خاتون زیادتی کیس کےملزمان کو نشان عبر ت بنایا جائےگا،خاتون سے زیادتی کر نے والے درندے بھی دہشت گرد ہیں،تمام ادارے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کام کر رہے ہیں۔چوہدری محمد سرورکا مزید کہنا تھا کہ قوم کی ہر بیٹی کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری کریں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: