صیہونی انتظامیہ طاقت کے نشے میں اندھی ہوگئی

0

اسرائیلی حکام نے خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے نامزد کردہ مقبوضہ بیت المقدس کے گورنر عدنان غیث کو پھر گرفتار کر لیا۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے بھی کم عرصے میں یہ ساتواں موقع ہے کہ غیث کو بےبنیاد الزامات کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔اس مرتبہ مقبوضہ بیت المقدس کے گورنرپرکرونا پھیلانے کا الزام عائد کرکے انہیں حراست میں لیا گیا،،اس حوالے سےاسرائیلی پولیس کے ترجمان مِکی روزن فَیلڈ کا کہنا تھا کہ عدنان غیث کو کرونا وائرس کی وبا سے متعلق مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں پر گرفتار کیا گیا ۔گرفتاری کے بعد عدنان غیث کے وکیل رامی عثمان نے بتایا کہ پولیس نے غیاث کو ان کے گھر سے گرفتار کیا اور پوچھ گچھ کے لیے انہیں اپنے ساتھ لے گئی ہے اور ان کے حراست میں لیے جانے کو کرونا وائرس سے متعلق سرگرمیوں کو بنایا گیا ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: