کرونا وائرس کے دنیا بھر میں حملے جاری

0

عالمگیر وبا کورونا پر چین تو قابو پانے میں کامیاب ہو رہا ہے لیکن اٹلی، اسپین اور امریکا کے بعد فرانس میں اس کے جان لیوا حملے جاری ہیں اور یوں دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 69 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہےجبکہ 12 لاکھ 74 ہزار سے زائد لوگ اس وائرس میں مبتلا ہیں ۔کرونا کے باعث امریکا میں مسلسل پانچویں روز بھی ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد امریکا میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار سے بڑھ گئی جب کہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 5 سو سے زائد ہوگئی ہے۔امریکا میں آئندہ ہفتے کو قیامت خیز قرار دیا جارہاہے ،ادھر نیویارک میں متاثرہ شہریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور سوا لاکھ کے قریب شہری کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیر ڈاکٹرفاؤچی کو مہلک وائرس کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بات کرنے سے روک دیا ہے۔سپین میں بھی کورونا حملوں کا سلسلہ چند روز سے مسلسل جاری ہے جہاں اب تک 12 ہزار 6 سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد متاثرین میں شامل ہیں۔کرونا کے حملوں کے باعث اٹلی میں بھی ہر طرف خوف چھایا ہوا ہے جہاں اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، نئے اعداد و شمار کے مطابق اٹلی میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 9 سو زائد جب کہ اموات 15 ہزار 5 سو سے زائد ہو چکی ہیں۔اسی طرح فرانس میں بھی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ جرمنی میں بھی ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 15 سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔ترکی میں بھی کرونا وائرس کے باعث اموات میں اچانک اضافہ ہو گیا ہےجہاں اموات کی مجموعی تعداد 574 سے بڑھ گئی ہے جبکہ 27ہزار لوگ اس وبا مرض میں مبتلا ہیں۔چین جہاں سے کورونا وائرس دنیا میں سب سے پہلے منظر عام پر آیا تھا، اب وہ وبا پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب ہو چکا ہے۔ چین میں متاثرین کی تعداد 81 ہزار 669 ہے جو امریکا او یورپی ممالک کے مقابلے میں کم ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد3ہزار 331 ہے۔ایران 3603سعودی عرب میں 34، یو اے ای میں10 اوربھارت میں 118 زندگیاں کورونا وائرس کی نذر ہو چکی ہیں۔دنیابھرمیں اب تک کرونا سے متاثرہ 2 لاکھ 64 ہزار 838 سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: