باکس آفس پرفلم”گلاس”کا راج برقرار

ہالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار بروس ویلز کی سنسنی سے بھرپور فلم “گلاس” مسلسل دوسرے ہفتے بھی فلم بینوں کی اولین پسند بنی رہی۔فلم نے 2 ہفتوں میں 2 ارب پینسٹھ کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔ سن دو ہزار کی بلاک بسٹر ایکشن تھرلر فلم’اَن بریک ایبل‘ سلسلے کی تیسری اور آخری فلم “گلاس” کی کہانی ایک ایسے الجھے ہوئے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کے کئی روپ ہیں۔
فلم”دا اپ سائیڈ” اس ویک اینڈ پر ایک کروڑ بائیس لاکھ روپے سمیٹ کر دوسرے نمبر پر جبکہ سمندر کے بادشاہ “ایکوامین” چھٹے ہفتے میں ایک ارب انہتر کروڑسے زائد کماکرتیسری پوزیشن پرجمی رہی۔مجموعی طور پر سمندر کا بادشاہ دنیا بھر سےاب تک ایک کھرب اکیاون ارب روپے بٹور چکا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.