لاہور:رائے ونڈ میں شادی سے ایک دن پہلے لڑکی کا قتل

Girl Killed One Day Before Her Marriage

شادی سے انکار وجہ بنی یا کوئی اور رنجش تھی۔۔رائے ونڈ میں 22سالہ لڑکی دن دیہاڑے قتل ہوگئی۔۔۔
پولیس نے طاہرہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔۔کال ریکارڈ چیک کیا گیا تو آخری دو کالز مصطفیٰ جٹ نامی نوجوان کی نکلیں۔۔پولیس کو شک ہے کہ یہ ہی نوجوان طاہرہ کا قاتل ہوسکتا ہے جو مبینہ طور پر طاہرہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔۔پولیس کے مطابق گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے تو ملزم فرار ہوگیا۔۔
دوسری جانب راولپنڈی میں دو بچوں کی ماں 26سالہ بشریٰ بی بی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان کا اب تک کوئی سراغ نہ مل سکا۔۔قانون کے لمبے ہاتھ قاتل تک کب پہنچ پائیں گے؟؟غمزدہ خاندان انصاف کی دہائیاں دے رہا ہے۔
مقتولہ کا بھائی تھانہ کچہری کے چکر لگا لگا کر تھک گیا مگر تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
ورثاکی جانب سے الزام مقتولہ کے سابق شوہر پر عائد کیا گیا ۔کہتے ہیں ملزم کو قانون کے شکجنے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔۔
بشریٰ بی بی کے قتل کیس کی تفتیش کے حوالے سے تھانہ گنج منڈی پولیس نے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا ہے۔۔قتل جیسی سنگین واردات میں ملزمان کی عدم گرفتاری متاثرہ خاندان کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.