جہالت کیخلاف قلم سے جہاد!!!

ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی فلم کے نئے ٹریلر میں ملالہ کی ابتدائی زندگی کے دنوں اور افغانستان و پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں طالبان کی جنگ کو دکھایا گیا ہے،فلم میں سوات کی خواتین پرتعلیم کے حصول پر پابندی کے بعد ملالہ اوراسکے خاندان کی جدوجہد کو بھی فلمایا ہے۔کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی فلم ایچ ای امجد خان کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے جس میں اداکارہ ریم شیخ نے ملالہ کا کردار نبھایا ہے ۔والدہ کا کردار اداکارہ دیویا دتہ، والد کا کردار اتول کلکرنی اداکررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں مکیش رشی اور پنکج تریپاٹھی شامل ہیں۔فلم رواں سال 31 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.