262 جعلی پائلٹس کےبیان پرآج بھی قائم ہوں،وزیرہوا بازی غلام سرورخان

0
وزیرہوا بازی غلام سرورخان کا کہنا ہےکہ 28 پائلٹس کوچارج شیٹ کےبعد برطرف کیا جا چکا ہے،شوکاز نوٹس وضاحت میں کچھ پائلٹس نےاعتراف بھی کیا،ان کا کہنا تھا کہ پائلٹس کی تحقیقات گزشتہ سال فروری سے چل رہی تھیں۔ تحقیقات میں 262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک پائے گئے۔ وزیراعظم کو بھی انکوائری رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔وزیرہوا بازی نے کہا کہ 174 پاکستانی پائلٹس غیرملکی ایئر لائنز میں کام کر رہے ہیں۔ غیر ملکی ایئر لائنز نے پائلٹس کے لائسنسز کی تصدیق مانگی ہے۔ 174 میں سے 166 پائلٹس کے لائسنسز کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ پائلٹس کی جانچ پڑتال کا عمل جاری رہے گا۔ آڈٹ کے بعد دنیا کو خود اپنے پائلٹس کی خدمات پیش کریں گے۔غلام سرورخان نے بتایا کہ پی آئی اے پر 2007ء سے 2009ء تک یورپ میں پابندی رہی۔ پائلٹس کے معاملے پر یورپین وزارت خارجہ سے رابطے میں ہیں۔ اگر غلط کام ہو چکا ہے تو کیا اپنی غلطیوں کا اعتراف نہ کریں؟ان کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ سول ایوی ایشن کے ریگولیٹری اور کمرشل امور الگ کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: