گھوٹکی،مسافر کوچ الٹ گئی،2 مسافر جاں بحق،12زخمی

گھوٹکی میں میرپورماتھیلو کے قریب قومی شاہراہ پر ڈاٹسن کو بچاتے ہوئے مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں دومسافرجاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم سہولیات کم ہونے کے باعث زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب شیخوپورہ میں کالا خطائی روڈ گجر ٹاؤن کے قریب پولیس وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ کار نارووال سے لاہور آرہی تھی،سامنے سے آنے والی پولیس وین سے ٹکرا گئی جس سے کار میں سوار3 مسافر جبکہ پولیس وین میں سوار2 جوان زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہیلتھ سینٹر نارنگ منڈی منتقل کر دیا، زخمیوں میں محمد نعیم، محمد شہباز، محمد علی، نعیم اختراورعثمان شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.