روسی اپوزیشن لیڈر کو قتل کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے،جرمن چانسلر

0
جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل نے کہا کہ روس کے بڑے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو کیمیائی اعصابی ایجنٹ سے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ روسی سفیر کو اس بات سے آگاہ کردیا گیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ روسی حکومت صدر پیوٹن کے مخالف کو زہر سے ہلاک کیے جانے کی اس کوشش کے بارے میں اپنا موقف واضح کرے گی۔
اینجلا مرکل نے بتایا کہ یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ممالک کو بھی نتائج سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ روسی موقف سامنے آنے پر مشترکہ اور مناسب ردعمل دیا جائے گا۔اینجلا مرکل کا کہنا تھا کہ الیکسی ناوالنی کو خاموش کرنےکی کوشش کی گئی جس کی وہ سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہیں۔الیکسی ناوالنی برلن میں زیر علاج ہیں،انہیں جس زہریلے کیمیکل سے نشانہ بنایا گیا وہ نووی چوک گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔ اسی کیمیکل سے روس کے سابق جاسوس سرگئی اسکرپل اور اسکی بیٹی یولیا کو بھی نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: