یورپ کے عوام یہودیوں سے بیزار

اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پرڈھائے جانے والے مظالم پردنیا بھر میں بدنام توہےہی لیکن اب یورپی عوام بھی یہودیوں کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ سے بیزار دکھائی دیتے ہیں،،یہودیوں کے ساتھ مغربی ممالک میں اشرافیہ کے طور پر برتاؤ نے یورپی عوام میں ان کیلئے نفرت بھر دی ہے۔یہودیت سے نفرت اور دشمنی پر جرمن چانسلر انگیلا مرکل بھی پریشان ہیں اور وہ ایسے اقدامات چاہتی ہیں جن سے ایسے جذبات کو ابھرنے سے روکا جائے۔انجیلا مرکل نے ایک تقریب کے دوران اپنے ان تحفظات کا اظہار بھی کیا۔جرمن چانسلر نے یورپی اقوام پرزور دیتے ہوئے کہا کہ اس براعظم میں قومیت پسندی ، نسل پرستی اور یہودیت دشمنی کے مقابلے کے لئے اقدامات کرنا ہونگےانجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ انسانیت کے ناطے اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرنے والے افراد کی زندگی آج کے لوگوں کے لیے ایک مثال ہونی چاہئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.