بھارتی پولیس بھی امریکی اہلکاروں کے نقشِ قدم پر چل نکلی

0

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور سے سامنے آنے والی پولیس تشدد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کا ایک اہلکار ماسک نہ پہننے والے ایک شہری کی گردن کو گھٹنے سے دبا رہا ہے۔کچھ اسی انداز سے امریکی ریاست منیسوٹا پولیس نے ایک سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی گردن دبائی تھی اور دم گھٹنے سے اس کی ہلاکت ہوگئی تھی جس کے بعد ناصرف امریکا بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے ۔ادھر راجستھان پولیس حکام کا کہناہے کہ مکیشن کمار نامی شہری نے ماسک نہ پہننے کی تلقین کرنے پر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اس لئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: