کرونا بے گھر افراد کیلئےغیبی امداد ثابت ہوا

0

عالمی وبا کے پھیلاؤ اور خوف کی وجہ سے زیادہ تک لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصور ہیں جس کی وجہ سے دیگر سیکٹرز کی طرح سیاحت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہے اور دنیا بھر میں زیادہ تر ہوٹل خالی پڑے ہیں ۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ” بیل ایس پیرنس ” ہوٹل کی انتطامیہ نے اس مسئلے کا خوبصورت حل ڈھونڈ نکالا ہے اور تھری سٹار ہوٹل کے 20 کمرے ایسے افراد کیلئے متخص کردیئے ہیں جن کے پاس رہنے کو گھر ہے اور نہ ہی رات بسر کرنے کا کوئی ٹھکانہ موجود ہے۔جنیوا کے فٹ پاتھ پر زندگی بسر کرنے والے بے گھر نوجوان اور خواتین اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر بہت خوش ہیں کیونکہ ایسے لگژری ہوٹل میں قیام و طعام کرنا ان کیلئے ایک خواب سے کم نہیں ۔اس ہوٹل میں رہنے والی 42 سالہ خاتون حفیدہ مارسلی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے وہ سڑکوں اور گلیوں میں اپنی زندگی گزار رہی تھی لیکن اب اس ہوٹل میں ان کا اپنا الگ کمرہ اور باتھ روم ہے اور یہاں وقت پر کھانا بھی ملتا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: