پی ٹی آئی حکومت کی اقتصادی کارکردگی نون لیگ کےمقابلےمیں خراب قرار

تحریک انصاف نے اقتدار میں آٰنے سےپہلے ملک میں دودھ اورشہدکی نہریں بہانے کےدعوےتوبڑےکئےتھے لیکن حکومت بنانے کے بعد سب کچھ اس کے برعکس کیا،جس سےمہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔گیلپ کے حالیہ سروے میں لوگوں نے اقتصادی میدان میں تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کی کارکردگی مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت سے خراب قرار دے دی۔سروے میں 51 فیصد افراد نے موجودہ حکومت کو نواز شریف کی حکومت سے خراب قرار دیا ۔
گیلپ سروے میں وزیراعظم عمران خان کا پلہ بھاری رہا اور 58 فیصد شہریوں نے عمران خان کی انفرادی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دے دیا۔
مثبت کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ پر بازی لے گئے ، سروے میں 37 فیصد شہریوں نے ان کی کارکردگی کو مثبت قرار دیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.