بجلی کےجھٹکوں اورپیٹرول بموں سے کام نہ بنا

حکومت نے ایک بار پھر غریب عوام کاامتحان لینے کی ٹھانی ہے،یکم جولائی سے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں ایک سے 190 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، جس کیلئےپیٹرولیم ڈویژن نے سمری تیار کر لی ہے۔سمری میں ماہانہ 50مکعب میٹر تک گیس کے استعمال پر 52 فیصد اضافے سے فی یونٹ گیس 63 روپے بڑھانے کی تجویزہے، ماہانہ 100مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ گیس 190.55 فیصد اور ماہانہ 200 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ گیس 109.46 فیصد مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔سمری میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ گیس میں 168 فیصد ، 400 مکعب میٹر گیس استعمال پر 41.92 فیصد جبکہ 400 مکعب میٹر سے زائد گیس کے استعمال پر فی یونٹ گیس ایک فیصد اضافہ کیا جائے۔ مجوزہ اضافے سےماہانہ 50 مکعب میٹر تک گیس استعمال کرنے والوں کا بل 137روپے بڑھ جائے گا ، 100مکعب میٹر پر بل 647 روپےبڑھے گا، ماہانہ 200 مکعب میٹر تک گیس کےاستعمال پر بل میں 1704روپے کابڑااضافہ ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.