گوجرانوالہ:گیس لوڈشیڈنگ سےشہریوں پرمزیدمہنگائی کابوجھ پڑگیا

گوجرانوالہ میں گیس لوڈشیڈنگ سےشہریوں کی زندگی مشکل میں پڑگئی،،کئی کئی گھنٹےگیس نہ آنےسےگھریلوصارفین کوشدیدپریشانی کاسامناہے،،،گیس نہ دن کےوقت میسرہوتی ہےنہ رات کےوقت،،جتنےدورانیہ کیلئےآتی ہےوہ اتنی کم پریشرہوتی ہےکہ اس پرکھانابن نہیں پاتا،،شہری گھر کا چولہا جلانےکیلئےمتبادل ایندھن کےطورپرمہنگی لکڑی اورکوئلہ خریدنےپرمجبورہوگئے

بعض کوئلہ کی دکانوں پرسٹاک ہونےکےباوجودکوئلہ کی عدم دستیابی کاکہہ کرگاہک کوواپس کردیاجاتاہےتاکہ وہ مجبورہوکربلیک میں کوئلہ خریدے

ٹال مالکان کاکہناہےکہ لکڑی اورکوئلےکی قیمتوں میں زیادہ اضافہ نہیں کیا

سوئی ناردرن کےحکام کاکہناہےکہ گیس لوڈشیڈنگ نہیں کررہے،طلب بڑھنےکی وجہ سےپریشرمیں کمی کاسامناہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.