حکومتی پابندی کے باوجود غیر قانونی گیس ری فلنگ جاری

0
رائیونڈ میں واقع جامعیہ مسجد یوسف برکت کے حجرے میں رات سے گیس لیکج ہو رہی تھی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔ایک شخص کو ٹی ایچ کیو رائے ونڈ منتقل کر دیا گیا ، پانچ افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ دے کر ڈسچارج کردیا گیا جبکہ تین شدید زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی طور پر بتایا جا رہا ہے کہ ایک شخص کمرے کی لائٹ آن کرنے گیا جس پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دھماکہ ہوا،مسجد کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے واقعہ تفتیش شروع کردی۔حکومتی پابندی کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کا دھندہ عروج پر ہے اور آئے روز گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع معمول بن چکا ہے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: