تبدیلی سرکار کی مقبولیت تقریباً ففٹی ففٹی

عمران خان کو حکومت سنبھالے لگ بھگ 5 ماہ ہوچکے ہیں اور اس عرصہ تبدیلی سرکار کے آئے روز یوٹرن سے جہاں مخالفین حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں تو ایک حلقہ وزیراعظم کی کارکردگی سے کسی حد تک مطمئن بھی دکھائی دیتا ہےجس میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے
گیلپ اینڈ گیلانی کی جانب سے ایک سروے کیا گیا ہے جس کے مطابق اکیاون فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کی اب تک کی کارکردگی کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا ۔ سروے میں حصہ لینے والے افراد 13 فیصد دہندگان نے وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی کے بارے میں بہت اچھی رائے کا اظہار کیا جبکہ 38 فیصد پاکستانی عمران خان کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں۔
سروے کے 26 فیصد شرکا نے عمران خان کی کارکردگی کو صرف خراب جبکہ 20 فیصد نے بہت خراب قراردیا جبکہ سروے میں شریک تین فیصد افراد کسی رائے کا اظہارہی نہیں کیا
وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی کے بارے میں شہری علاقوں میں رہنے والے افراد نے زیادہ مثبت رائے کا اظہار کیا جبکہ دیہی علاقوں میں صرف 47 فیصد افراد ہی وزیر اعظم سے خوش نظر آئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.