کرونا سے دنیا بھر میں معاشی بحران،جی 20 ممالک کا بڑا اقدام

0
عالمگیر وبا کروناوائرس سے دنیا بھر میں پیدا ہونے والے معاشی بحران کے تناظر میں جی 20 ممالک نے اہم اقدام اٹھایا اور مقروض ممالک سے قرض وصولی معطل کرنے کی توثیق کردی۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے جی 20ممالک کے اعلامیے کا خیرمقدم کیا۔جی20ممالک کی جانب سے قرض ادائیگی معطلی کی مدت12مہینے ہوگی۔ اس اقدام سے مقروض ممالک کو ریلیف ملے گاآئی ایم ایف کے ایم ڈی کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک اور دیگر ادارے غریب ملکوں کی مدد کے لیے 200 ارب ڈالر ریلیز کرنے پر کام کر رہے ہیں، غریب ممالک کرونا کے خلاف جتنا خرچ کر سکتے ہیں کر لیں لیکن اس کی رسید ضرور اپنے پاس رکھیں۔آئی ایم ایف نے 25 ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف کا اعلان کیا ہے،اس ریلیف کا فیصلہ کو وِڈ نائنٹین کی وبا سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث کیا گیا ہے۔جن ممالک کیلئے قرضوں میں ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے ان میں افغانستان،برکینافاسو،سینٹرل افریقن ریپبلک،چاڈ،کوموروس،کانگو، گیمبیا،لائبیریا،مڈغاسکر،موزمبیق،جزائر سلیمان،تاجکستان،یمن،نیپال اور ہیٹی بھی شامل ہیں۔ریلیف ممالک میں تقریباً تمام افریقی ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: