کروناوائرس کی وجہ سےپاکستان کی تاریخ کا انوکھا بجٹ ہوگا،چیئرپرسن ایف بی آر

0

چیئرپرسن ایف بی آرنوشین جاوید امجد کا کہنا ہے کہ بجٹ سفارشات پرکاروباری ایسوسی ایشنزسےمیٹنگزجاری ہیں، 5.1 کھرب کی محصولات آئندہ سال کے لیےاکٹھی کرنی ہیں۔کرونا وائرس کی وجہ سےکاروبار بند ہیں،جس سےمحصولات کم ہوئے،آئندہ سال معیشت کی صورتحال کیسی ہوگی؟اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔بجٹ پورے سال کے لیےبنایا جائے گا،غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے،مختلف ممکنہ صورتحال کاجائزہ لیا جا رہا ہے
نوشین جاوید امجد کا مزید کہنا ہےکہ کاروباری طبقےکوریلیف کیساتھ حکومتی ضروریات کا بھی جائزہ لےرہے ہیں۔دنیا کےکسی ملک میں لوکل زیروریٹنگ نہیں دی جاتی،پاکستان میں ایکسپورٹرزکولوکل زیروریٹنگ دی جا رہی تھی۔ایکسپورٹرزکے 91 فیصد ریفنڈزکردیےگئےہیں۔ریفنڈز کےحوالے سےکوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، ایف پی سی سی آئی نےریفنڈز سےمتعلق اقدامات کوسراہا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: