فیصل آباد میں خونی کھیل دھڑلے سے جاری

لوگوں کے گلے کاٹنے کی کھلی اجازت۔۔ فیصل آباد میں خونی کھیل زندگیاں نگلنے لگا، حکومت نے آنکھیں بند کر لیں۔ انتظامیہ بھی بے بس، شہر میں پتنگ بازی کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، کوئی روکنے والا نہیں۔
سرگودھا روڈ پر پتنگ بازی کے دوران کرنٹ لگنے سے 30 سالہ شکیل زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ سی ٹی ڈی اہلکار کیمیکل ڈور ہیلمٹ میں پھنسنے اور 13سالہ لڑکا پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر کر زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
شہر بھر میں پتنگ بازوں نے حکومتی پابندیوں کو نظرانداز کر دیا ہے، سر عام قانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔ دن ہو یا رات ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض شہریوں نے خونی کھیل کی مذمت کی اور قانون پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔+
دوسری طرف فیصل آباد میں پتنگ بازوں کیخلاف نمائشی کریک ڈاؤن بھی جاری ہے جس میں 132 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے 209 چرخیاں اور 3 ہزار 39 پتنگیں قبضے میں لے کر مقدمات درج کر لئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.