پیپلزپارٹی کےلئےایک اوربڑاجھٹکا

پیپلزپارٹی کی مشکلات کم ہونے میں نہیں آرہیں،،پارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری کی گرفتاری کےبعد نیب نےایک اوربڑی گرفتاری کیلئے اپنی تیاری مکمل کرلی،اوراس بارجیل کی سلاخوں کےپیچھےآصف زرداری کی ہمشیرہ اوربلاول بھٹو کی پھوپھی فریال تالپورکےجانےکاامکان ہےجعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی جانب سے پی پی رہنما فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ذرائع کے مطابق وارنٹ نیب راولپنڈی آفس کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔چیئرمین نیب نے دو روز قبل فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے تھے۔فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں کسی بھی وقت گرفتار کیےجانےکا امکان ہے۔واضح رہے کہ تین روزقبل سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔اسی کیس میں اورکئی ملزم بھی نامزد ہیں جن کی جلد گرفتاری متوقع ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.