کرونا وبا کے باعث تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے،چیئرمین ایچ ای سی

0

چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن کےزیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا وبا کےباعث تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔یکم جون سےتمام یونیورسٹیزآن لائن کلاسز‏شروع کریں گی۔‏چیئرمین ایچ ای سی نےہدایت کی ہےکہ یونیورسٹیزآن لائن کلاسزمکمل تیاری کیساتھ ‏شروع کریں اوررواں سمسٹرکا کورس ورک جلد مکمل کرکےامتحانات لیےجائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن نہ کھلنے کی صورت میں یونیورسٹیزآن لائن امتحانات لیں گی،آن لائن امتحان کے لیے گائیڈ لائنزدیدی گئی ہیں۔یونیورسٹیز 15 ستمبر تک نیا سمسٹر شروع کریں گی۔ نئے داخلے میٹرک اورفرسٹ ایئرکےرزلٹ کی بنیاد ‏پر کیے جائیں گے۔ایچ ای سی نےہدایت کی کہ طلبہ سےاسائنمنٹس، کوئز اورسوال وجواب کا لائحہ عمل تیارکیا جائے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: